پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسزمیں مزید اضافہ ، ملک میں لاک ڈاﺅن ، 35 افراد زندگی ہار گئے



اسلام آباد کورونا وائرس نے اس وقت تقریبا پوری دنیا کو ہی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے تاہم اب اس کے پاکستان میں بھی وار تیز ہو گئے ہیں ، مملکت خداد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان 66 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبک35 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدا 2450 ہو گئی ہے جبکہ 35 افراد موت کے آگے زندگی ہار گئے ہیں ،11  افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور 126افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

پنجاب کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ بن چکا ہے جہاں اب تک مریضوں کی تعداد 920 تک جا پہنچی ہے ، 11 افراد بیماری کے باعث انتقال کر گئے ہیں جبکہ 6 کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔

سندھ میں اب تک 783 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں ،11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں تاہم 65 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔

خیبر پختون خواہ میں اس وقت کورونا وائرس کے 311 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 9 افراد انتقال کر گئے ہیں تاہم 30 وائرس سے جنگ جیتنے کے بعد گھروں کو واپس چلے گئے ہیں ۔

بلوچستان میں 169 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے ، ایک شخص وائرس کے باعث جاں بحق ہواہے جبکہ 17 صحت یاب ہوئے ہیں ۔

Comments