وزیر اعظم عمران خان پیر کے روز قوم سے خطاب میں غلط بیانی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے بنا سوچے سمجھے لاک ڈاؤن کرنے پر قوم سے معافی مانگی ہے۔ درحقیقت مودی نے قوم سے لاک ڈاؤن پر معافی مانگی ہے لیکن بنا تیاری کے لاک ڈاؤن پر معافی نہیں مانگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا " ہم لاک ڈاؤن کردیں اورکھانا نہ پہنچاسکیں تو لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہوگا، آج بھارت کےوزیراعظم نےاپنی قوم سےمعافی مانگی ہے، بھارت کی حکومت نےفیصلہ کیااور پورےبھارت کولاک ڈاؤن کردیا، بھارت کےوزیراعظم نےمعافی مانگی کہ بغیرحکمت عملی کےلاک ڈاؤن کیا"
برطانوی کمپنی کو 2 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دینے کی ہدایت لیکن یہ ہدایت وزیراعظم نے نہیں کی بلکہ ۔ ۔ ۔
خیال رہے کہ اتوار کے روز بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے قوم سے ماہانہ خطاب کرتے ہوئے غریب طبقے سے لاک ڈاؤن پر معافی مانگی تھی۔ " میں وہ سخت قدم اٹھانے پر آپ سے معافی مانگتا ہوں جن کی وجہ سے آپ کی زندگی مشکل ہوئی ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہوں گے لیکن یہ جنگ جیتنے کیلئے یہ قدم اٹھانا ضروری تھے، جو اقدامات کیے ہیں ان سے انڈیاکورونا کے خلاف جنگ جیت جائے گا۔"

Comments
Post a Comment